ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گوکرن : دیہی عوام نے کیا ووٹنگ کا بائیکاٹ: سڑک تعمیر نہیں کئے جانے سے ناراض لوگ

گوکرن : دیہی عوام نے کیا ووٹنگ کا بائیکاٹ: سڑک تعمیر نہیں کئے جانے سے ناراض لوگ

Fri, 12 May 2023 21:18:43    S.O. News Service

گوکرن:13؍ مئی (ایس اؤ نیوز ) بیلیکان سے اشوکے کو جانے والی سڑک تعمیر نہیں کئےجانے سے ہونے والی پریشانی اور تکالیف کو افسران نظر اندازکئےجانے سے ناراض عوام نے اسمبلی انتخابات کا بائیکاٹ کئےجانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بیلیکان سے اشوکے کو جانے والی سڑک خستہ ہے، بیمار لوگوں کو کمبل میں لپیٹ کر لےجانے والی ابترحالات ہیں۔ اس کے باوجود کسی افسران نے سڑک تعمیر نہیں کئے جانے سے خفا ہوئے عوام نے 10مئی کو ہوئی ووٹنگ کا بائیکاٹ کرتےہوئے اپنا ووٹ نہیں ڈالا۔ علاقے میں زیادہ ایس سی طبقے کے لوگ ہی رہائش پذیر ہیں۔ انہیں ہردن بیلیکان سے تڈدی ہوتے ہوئے گوکرن پہنچنا ہوتاہے۔ علاقے کے عوام ابھی تک پیدل ہی راستہ طئے کرتے رہے ہیں، پچھلےکئی برسوں سے سڑک تعمیر کے لئے بے شمار مرتبہ مطالبہ کرتے رہے لیکن افسران ہوں کہ عوامی نمائندے ادھر دیکھا تک نہیں ، ہماری بات کسی نے نہیں سنی ، اسی لئے ہم اس مرتبہ ووٹنگ کا بائیکاٹ کئےجانے کی بات کہی۔

اطلاع پاتے ہی انتخابی سیکٹر افسر سومناتھ بھنڈاری ، پی ایس آئی شکتی ویلو، روینیو افسران اور عملہ جائے وقوع پہنچ کر عوام کو ووٹنگ کابائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل کرتے رہے۔ اس دوران برہم ہوئے عوام نے افسران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ پچھلی مرتبہ بھی جب ہم نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا تھا تب افسران نے ہمیں یہی تیقن دلایا تھا کہ سڑک تعمیر کرکے دی جائے گی ۔ لیکن دیکھئے ابھی تک کوئی کام نہیں ہوا ہے اور کوئی افسر ادھر دیکھا تک نہیں ۔ اسی لئے ہم نے طئے کیا ہے کہ کسی حال میں بھی ووٹنگ نہیں کریں گے۔ افسران بار بار انہیں مناتے رہے لیکن عوام اپنی ضد پر اڑے رہےاور اسی دوران انہوں نے افسران کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔ افسران کی بار بار درخواست پر 51 لوگوں نے ووٹ کیا تو 80رائے دہندگان ووٹ کئے بنا اپنا بائیکاٹ جاری رکھا۔

ایک جمہوری ملک میں جمہور اپنا حق دینے سے انکار کرتےہیں تو افسران اور عوامی نمائندوں کےلئے شرم کی بات  ہے۔ کیونکہ اس کے لئے افسران اور عوامی نمائندے ہی ذمہ دار ہیں۔ البتہ عوام انتخابات سےپہلے ہی احتجاج اور بائیکاٹ کی بات کہتے تو ممکن ہے کوئی تبدیلی واقع ہوتی ۔

2دہوں سے سڑک کی تعمیر نہیں :سڑک تعمیر نہیں ہونے سے ناراض عوام ووٹنگ کا بائیکاٹ کرتےہوئے احتجاج کررہے ہیں تو دوسری طرف ان کا پیدل راستہ اور پیدل برج منہدم ہوکر 20برس سے زائد ہوگئے ابھی تک اس کی درستی نہیں ہوئی ہے۔ ایسے خستہ پیدل راستے کی درستی نہیں کیاجانا انتظامیہ کی نظر اندازی ہی نہیں بلکہ انتظامی نظام کی درگت کو بتاتا ہے۔

اسی راستے کے ذریعے اشوکے ، اوم بیچ سمیت مختلف مقامات کو پہنچنا ممکن ہے۔موسم  گرمامیں گرچہ نالا سوکھ جاتاہے اس کے باوجود عوام کو پیدل چلنا بھی دشوار ہوتاہے، موسم باراں میں نالا پانی سے بھر کر بہنا شروع ہوجاتاہے تو پھر چلنا ممکن ہی نہیں ۔ اگر کوئی ہمت کرکے اس پار جانے کی کوشش بھی کرتاہے تو حادثہ ہونا یقینی کہاجاتاہے۔ انہی ابتر حالات کے چلتے عوام کا مطالبہ ہے کہ پیدل راستے کے بجائے برج سواریوں کو گزرنے کی حد تک توسیع کی جائے اور پیدل راستے کو بھی بڑا کرکے سواریوں کے لئے آنے جانے کا سہولت فراہم کی جائے۔ سڑک کی تعمیر اور توسیع کی ذمہ داری افسران اور عوامی نمائندوں کی ہے اس طرف وہ توجہ دیں تو بہتر ہوگا۔ ورنہ خدشہ ہےکہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں بھی یہ لوگ پھر ایک بار ووٹنگ کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔


Share: